محمد عامر

میری 3 بیٹیاں ہیں میں اس بچی کا درد سمجھ سکتا ہوں، محمد عامر کی فلسطینی بچی کے بلکنے کی ویڈیو دیکھ کر بیان

لاہور (عکس آن لائن)پاکستانی کرکٹر محمد عامر بھی اسرائیلی فوج کی بمباری میں ماں کو کھودینے والی مظلوم فلسطینی بچی کے بلکنے کی ویڈیو دیکھ کر دکھی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے فلسطین کی معصوم بچی کی بلک بلک کر رونے کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کردی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں محمد عامر نے کہا کہ میری 3 بیٹیاں ہیں میں اس بچی کا دکھ سمجھ سکتا ہوں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اسرائیلی فوج کی بمباری میں ماں کو کھودینے والی بچی کے بلک بلک کر رونے کی ویڈیو سامنے آئی تھی، جسے فلسطینی صحافی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا تھا۔ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا تھا کہ فلسطینی بچی اسرائیلی فوج کی بمباری میں اپنی والدہ سے محروم ہوگئی۔ہسپتال سے جاری کی گئی اس ویڈیو میں بچی کو بلک بلک کر روتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس میں وہ بار بار اپنی ماں کو پکارتی نظر آرہی ہے جبکہ اس دوران ایک شخص مسلسل اس بچی کو دلاسہ دینے کی کوشش کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں