نعمان اعجاز

میری فیملی میری کل کائنات ہے، نعمان اعجاز

کراچی (عکس آن لائن) پاکستان کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے اپنی فیملی کو اپنی کل کائنات قرار دے دیا۔اداکار نعمان اعجاز نے انسٹاگرام پر اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر پوسٹ کی ہے جو فیملی کی محبت کو بیان کرتی نظر آرہی ہے۔مذکورہ تصویر میں نعمان اعجاز کے ساتھ اْن کی اہلیہ اور تینوں بیٹے شاہ میر، زاویار اور ریان موجود ہیں۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نعمان اعجاز اور اْن کے اہلخانہ نے موسم سرما کی مناسبت سے لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں۔نعمان اعجاز نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ‘اْن لمحوں کو ہمیشہ زندہ رکھیں جنہیں آپ الفاظ میں بیان نہیں کرسکتے ہیں۔’اداکار نے اپنے اہلخانہ سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ‘یہ میری دْنیا اور میری زندگی ہے۔’انسٹاگرام صارفین نعمان اعجاز اور اْن کے اہلخانہ کی تصویر کو بہت پسند کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں