رابی پیرزادہ

میری آواز ابھی بھی میرے وطن اور دین کیلئے ہے، رابی پیرزادہ

کراچی ( عکس آن لائن)شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنیوالی رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ میں نے میوزک چھوڈیا ہے لیکن میری آواز آج بھی میرے وطن اور دین کیلئے ہے۔رابی پیرزادہ نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کو خراجِ عیقدت پیش کرتے ہوئے اْن کیلئے اپنی سْریلی آواز میں ایک خصوصی نغمہ تیار کیا ہے۔سابق گلوکارہ نے اپنے اس نئے نغمے کا یوٹیوب لنک ٹوئٹر پر موجود اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔ٹوئٹر پر یوٹیوب لنک شیئر کرتے ہوئے رابی پیرزادہ نے کہا کہ ‘میں نے میوزک چھوڑا ہے مگر میری آواز ابھی بھی میرے وطن اور میرے دین کیلئے ہے۔’رابی پیرزادہ نے کہا کہ ‘اس ویڈیو میں گلیمر اور فیشن تو نہیں ہے، مگر میرے قائد کی محبت ضرور ہے’۔ انہوں نے کہا کہ ‘ہمیں اپنا ایمان اور جذبہ واپس لانا ہے، ہمیں بدلنا ہے، جیسے ہم پہلے تھے’۔

اپنا تبصرہ بھیجیں