اداکارہ میرا

میرا کی مسجد نبوی میں نماز پڑھنے کی ویڈیو وائرل

مدینہ منورہ (عکس آن لائن) عمرہ کی ادائیگی کےلئے سعودی عرب میں موجود لالی ووڈ اداکارہ میرا نے مسجد نبوی میں نماز پڑھنے کی ویڈیو شیئر کردی۔ میرا اس وقت روضہ رسول پر حاضری کےلیے مدینہ شریف میں موجود ہیں۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انہوں نے مسجد نبوی میں نماز پڑھنے کی ویڈیو بھی شیئر کی۔ خیال رہے کہ میرا نے انسٹاگرام پر عمرہ کی ادائیگی کے دوران کی بھی تصاویر شیئر کی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں