رابی پیرزادہ

میرا جسم میرے اللہ کی مرضی، یہ میں نے ناصرف کہا بلکہ کرکے بھی دکھایا، رابی پیرزادہ

لاہور (عکس آن لائن) سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ جو عورت اپنے جسم کو اللہ کی مرضی سے آزاد کر دیتی ہے وہ عورت نہیں ہوتی اور جو مرد عورت کو گالی دیتا ہے وہ مرد نہیں ہوتا۔

ٹوئٹر پر سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنی ماضی کی زندگی کی تصاویر کا ایک کولاج شیئر کیا جس میں وہ گلوکاری کر رہی ہیں ،اس کیساتھ ہی انہوں نے اپنی حال کی ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ پینٹنگ کر رہی ہیں۔رابی پیرزادہ نے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا کہ میرا جسم میرے اللہ کی مرضی، یہ میں نے ناصرف کہا بلکہ کرکے بھی دکھایا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے دولت، شہرت، پیسہ سب چھوڑدیا، کیونکہ اگر اللہ راضی ہوگا تو تب ہی میری آخرت جنت ہوگی۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں خلیل الرحمان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ مگر خلیل الرحمان صاحب ایک عور ت کو گالی دینا اچھا نہیں لگتا۔ انہوں نے لکھا کہ اور جو عورت اپنے جسم کو اللہ کی مرضی سے آزاد کر دیتی ہے وہ عورت نہیں ہوتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں