راشد لطیف

میانداد کو تھپڑ مارنے کا الزام، راشد لطیف نے صحافی کو ایک ارب ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

کراچی(عکس آن لائن) پاکستان ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے سابق کرکٹر اور تجزیہ کار پی جے میر کو ایک ارب ہرجانے کا لیگل نوٹس بھیج دیا۔ایکس پر ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق کپتان راشد لطیف نے لکھا کہ میں نے نہ کبھی جاوید میانداد کو تھپڑ مارا نہ ان کے آگے آواز اٹھائی، جاوید میانداد نہ صرف لیجنڈ کرکٹر ہیں بلکہ پاکستان فخر بھی ہیں۔راشد لطیف نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ میں نے ان کی کپتانی میں ڈیبیو کیا اور ان سے بہت کچھ سیکھا، میں جاوید میانداد کی اپنے والد کی طرح عزت کرتا ہوں۔

راشد لطیف نے اپنی ٹوئٹ میں لیگل نوٹس کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پی جے میر کو ایک ارب ہرجانہ ادا کرنے کا نوٹس بھیجا گیا ہے۔راشد لطیف نے لکھا کہ پی جے میر اپنے بیان پر 14 روز میں معافی مانگیں، معافی نہ مانگنے کی صورت پی جے میر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتا ہو ں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی جے میر نے الزام عائد کیا تھا کہ 1993میں راشد لطیف نے ڈریسنگ روم میں جاوید میاں داد کو تھپڑ مارا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں