ایکشن پلان

مہنگائی کے خلاف وزیراعظم کا ایکشن پلان تیار، ٹائیگر فورس کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ

اسلام آباد(عکس آن لائن ) ملک میں مہنگائی کے خلاف وزیراعظم عمران خان کا ایکشن پلان تیار ہوگیا، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کیلئے فیصلوں پر عمل درآمدکل پیر سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں مہنگائی میں کمی کے لیے وزیراعظم کا پلان تیار ہوچکا ہے، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کیلئے فیصلوں پرعمل درآمدکل پیر سے ہوگا، پلان کے تحت حکومتی اداروں اور ریاستی وسائل کے بھرپور استعمال کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس ضمن میں ٹائیگر فورس بھی استعمال ہوگی۔

وزیراعظم نے ایک بار پھر ٹائیگر فورس کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے، ٹائیگر فورس کو ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کا ٹاسک سونپے جانے کا امکان ہے۔

عمران خان کی معاون خصوصی یوتھ افیئرز عثمان ڈار سے مشاورت مکمل ہوگئی۔ وزیراعظم نے ٹائیگرفورس کا بڑا کنونشن بلانے کی ہدایت کر دی۔کنونشن آئندہ ہفتے اسلام آباد میں ہوگا جس میں ٹائیگر فورس کے جوان شریک ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان نوجوانوں کی حکومتی ایکشن پلان پر رہنمائی کریں گے۔ وزیراعظم سے گائیڈ لائنز ملتے ہی عثمان ڈار نے کنونشن کی تیاریاں شروع کر دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں