حماد اظہر

مہنگائی کا طوفان آچکا ہے اور بےروزگاری کا سیلاب آنے والا ہے، حماد اظہر

اسلام آ باد (نمائندہ عکس) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ مہنگائی کا طوفان آچکا ہے اور بےروزگاری کا سیلاب آنے والا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں حماد اظہر نے کہا کہ مداخلت عمران خان کی حکومت کے خلاف ہوئی اور سازش پاکستان کی عوام کے خلاف ہوئی۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لئے روس سے سستا تیل لینے کے قریب تھی، اس بھکاری حکومت نے اپنے اقتدار کی خاطر عوام کو پیس ڈالا اور آزاد خارجہ پالیسی کا سودا کردیا۔

حماد اظہر نے مزید کہا کہ مفتاح اسماعیل اور مصدق ملک کو نہ سمجھ ہے اور نا ہی کوئی احساس، مہنگائی کا طوفان آچکا ہے اور بے روزگاری کا سیلاب آنے والا ہے، یہ سب اقتدار پر قابض ہو کے مطمئن ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں