میاں اسلم اقبال

مہنگائی نے 80 فیصد گھروں میں لڑائیاں ڈلوادیں،میاں اسلم اقبال

لاہور (نمائندہ عکس ) سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت بن چکی، کرپشن کے خلاف جنگ لڑنے والی قومی پارٹی کو دیوار سے لگانے کی ہر کوشش ناکام ہوگی ، وفاق میں بیٹھے چوروں کے گروہ کی پیدا کردہ مہنگائی نے 80 فیصد گھروں میں لڑائیاں ڈلوادیں۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے 90 شاہراہ قائد اعظم پر اراکین اسمبلی،پارٹی عہدیداران اور دیگر وفود سے ملاقاتیں کیں، ملاقات کے دوران پنجاب کی ترقیاتی حکمت عملی، جاری فلاحی پروگراموں اور سیاسی صورتحال پربات چیت ہوئی۔

سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت بن چکی، اس کی جڑے عوام میں گہری ہیں، کرپشن کے خلاف جنگ لڑنے والی قومی پارٹی کو دیوار سے لگانے کی ہر کوشش ناکام ہوگی۔

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ لیٹروں کی لوٹ مار کا خمیازہ عوام مہنگائی کی صورت میں بھگت رہے ہیں، وفاق میں بیٹھے چوروں کے گروہ کی پیدا کردہ مہنگائی نے 80 فیصد گھروں میں لڑائیاں ڈلوادیں، لوگوں میں مہنگائی کی وجہ سے ضروریات زندگی خریدنے کی سکت بھی نہ رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں