احسن خان

مہذب معاشروں کی صف میں شامل ہونے کیلئے ایک نسل کی تربیت کرنا ہو گی ‘ احسن خان

لاہور(عکس آن لائن)نامور اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ مہذب معاشروں کی صف میں شامل ہونے کیلئے ایک نسل کی تربیت کرنا ہو گی جس کے بعد یہ سفر تسلسل کے ساتھ آگے بڑھے گا ، پرائمری میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کی آج سے ہی تربیت شروع کی جائے جس کے تحت انہیں نصاب کے ذریعے قوانین سے آگاہی، کرپشن سے نفرت ، صبر و تحمل اور دوسروں کی مدد کے بارے میں پڑھایا اور عملی طور پر کر کے بھی دکھایا جائے ۔

ایک انٹر ویو میں احسن خان نے کسی نے بھی آج تک اس طرف سوچنے کی ضرورت محسوس نہیں کی کہ ہمارا شمار کیوں مہذب معاشروں میں نہیں ہوتا ، ملک میں ایلیٹ اور غریب کے بچوں کیلئے الگ الگ نصاب ہے ، ہمیں سب سے پہلے تعلیم کے شعبے میں یونیفارم پالیسی لانا ہو گی ، بچوں کو جدید تعلیم سے ضرور روشناس کرایا جائے لیکن اپنے ملک کے زمینی حقائق کے مطابق آگاہی دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی بیرون ممالک سے تربیت کرائی جائے اور انہیں ماسٹر ٹرینر کے طور پر اپنے ملک میں واپس لا کر دیگر اساتذہ کی تربیت پر مامور کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں