مہاتیر محمد

مہاتیر محمد کا اسماعیل ہنیہ کوفون،فلسطینی تحریک آزادی کی مکمل حمایت

کوالالمپور(عکس آن لائن)ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس)کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت اورفلسطینی کاز اور فلسطینی قوم کی تحریک آزادی کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کا مقصد فلسطینی قوم کی مزاحمت اور آزادی کو ختم کرنا نہیں بلکہ پوری قوم کر ختم کرنا ہے۔

مہاتیر محمد نے کہاکہ اسرائیلی ریاست ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت غزہ میں شہری آبادی پر بمباری کرکے ان کی نسل کشی کررہی ہے۔دوسری طرف حماس رہ نما نے مہاتیر محمد کو فلسطین کی تازہ صورتحال، زہ کی پٹی میں میدان جنگ کی پیش رفت اور اسرائیلی جنگی جرائم پر بریفنگ دی۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی جرائم روکنے کیلئے صہیونی ریاست پر دبائو ڈالنا چاہیے۔

ہنیہ نے نشاندہی کی کہ 7اکتوبر کو جو کچھ ہوا وہ کہیں سے نہیں نکلا،بلکہ ہمارے لوگوں، ہماری مقدسات اور ہماری سرزمین کے خلاف دہائیوں سے جاری قابض دشمن کی پالیسیوں اور جرائم کا نتیجہ تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں