مگس بانی

مگس بانی ایک مفید مشعلہ اور منافع بخش ذریعہ معاش بھی ہے ،ترجمان محکمہ زراعت

قصور(عکس آن لائن)ترجمان محکمہ زراعت نے کہاہے کہ مگس بانی ایک مفید مشعلہ اور منافع بخش ذریعہ معاش بھی ہے لہذا شہدکی مکھیاں پال کر نہ صرف ذاتی بلکہ قومی آمدنی میں بھی اضافہ کیاجاسکتا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ شہدکی مکھیاں چاراقسام کی ہوتی ہیں جن میں ڈومنا’ چھوٹی ‘پہاڑی اور یورپی مکھی شامل ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ شہدکی مکھیوں کی سب سے کارآمد پیداوار ہد ہے جو مقوی غذا ہونے کے علاوہ بے شمار بیماریوں کیلئے مفید وجراثیم کش بھی ہے۔انہوں نے بتایا کہ شہدکے علاوہ یہ مکھیاں خالص موم پیدا کرتی ہیں جو بے شمار مقاصد کیلئے استعمال کیاجاتا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ شہدکی مکھی کا جمع کردہ سریش جراثیم کش ادویات میں استعمال ہوتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں