مٹر

مٹرکے کاشتکار کو کاشت سے قبل زمین میں ہل اورسہاگہ سے اسے ہموار کرنے کا مشورہ

قصور(عکس آن لائن)ترجمان محکمہ زراعت قصورنے کہا ہے کہ مٹرکے کاشتکاروں کو کاشت سے قبل زمین میں ہل چلاکر اورسہاگہ پھیرکر اسے ہموار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ایک ماہ قبل گوبرکی گلی سڑی کھاد10ٹن فی ایکڑ کھیت میں ڈالیں اور ہل چلاکر زمین میں اچھی طرح ملانے کے بعدآبپاشی کریں وترآنے پرکھیت میں 2یا3مرتبہ ہل چلاکر سہاگہ دیں تاکہ زمین نرم ہموار ہوجائے۔ انہوں نےبتایا کہ اگیتی اقسام کی کاشت کیلئے30تا35کلوگرام بیج فی ایکڑ جبکہ درمیانی اقسام کیلئے 20تا 25کلوگرام بیج فی ایکڑ استعمال کریں،

بوائی کیلئے زمین میں 3فٹ چوڑی پٹریاں بناکر دونوں جانب بیج کاشت کریں،مٹرکی اچھی پیداوار حاصل کرنے کیلئے کھیت میں ایک بوری یوریا یاڈیڑھ بوری سپر فاسفیٹ اورایک بوری پوٹاشیم سلفیٹ استعمال کریں،زمین کی تیاری کے وقت سپرفاسفیٹ اورپوٹاشیم سلفیٹ کی بوری مقداراوریوریاکی ایک تہائی مقدارڈالیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں