مویشیوں

مویشیوں کے بہترین گوشت ،دودھ کی پیداوارمیں اضافہ کیلئے موسمی چارے کی بروقت کاشت یقینی بنائی جائے، محکمہ زراعت

قصور(عکس آن لائن)ترجمان محکمہ زراعت نے کہاہے کہ مویشیوں کے بہترین گوشت اور دودھ کی پیداوارمیں خاطرخواہ اضافہ کےلئے مویشیوں کی غذائی ضروریات کو پوراکرنا اور انہیں تمام ترلحمیات، پروٹینز اورغذائیت سے بھرپور چارے کی فراہمی کے لئے معیاری اور موسمی چارے کی بروقت کاشت کو یقینی بنایاجائے تاکہ مویشی پال حضرات کو اپنی مویشیوں کی غذائی ضروریات کو پوراکرنے کےلئے کسی دقت کا سامنانہ کرناپڑے۔

انہوں نے کاشتکاروں اورزرعی اراضی کے حامل لائیوسٹاک فارمرزکو ہدایت کی کہ وہ موسم گرما کی مناسبت سے مکئی،سدابہار، جوار،ماٹ گراس کاشت کریں اور فی ایکڑ بہتر پیداوارکے حصول کے لئے زمین کی زرخیزی میں اضافہ کی غرض سے ماہرین زراعت کی مشاورت کی روشنی میں کھاد اوربیج کا استعمال کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں