چارے

مویشیوں کی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لئے موسم سرماکے چارے کی کاشت 15نومبرتک مکمل کرنے کی ہدایت

قصور (عکس آن لائن) ماہرین زراعت نے کاشتکارو ں کومویشیوں کی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لئے موسم سرماکے چارے کی کاشت 15نومبرتک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اورکہاگیاہے کہ کاشتکار ربیع کے سبزچارے کی کاشت کا عمل بروقت مکمل کرلیں تاکہ موسم سرما کے دوران مویشیوںوجانوروں کے لئے سبزچارے کی قلت کا سامنانہ کرناپڑے۔انہوں نے بتایا کہ ربیع کے چارے کی کاشت کے لئے زرخیززمین کا انتخاب بھی ضروری ہے ‘معیاری سبز چارے کی فراہمی مویشیوں کی صحت اورپیداوار میں اضافے کی بھی ضامن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں