مولی کی اگیتی

مولی کی اگیتی کاشت جولائی میں شروع کرنے کی ہدایت ،محکمہ زراعت

قصور (عکس آن لائن) ترجمان محکمہ زراعت نے مولی کی اگیتی کاشت جولائی میں شروع کرنے کی ہدایت کی ہے.

اور کہاہے کہ کاشتکار مولی کی اگیتی کاشت جولائی سے شروع کرکے وسط اگست تک مکمل کرلیں تاکہ اس کی بہترپیداوار

حاصل ہوسکے۔ انہوں نے بتایا کہ مولی موسم سرماکی فصلوں میں بہت ہی اہم اور مقبول سبزی ہے جسے ہر

عمرکے افرادیکساں پسندکرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولی سلادکے علاوہ مختلف سبزیوں کے ساتھ پکاکربطورسالن بھی

استعمال کیاجاتاہے۔ انہوں نے کہا کہ مولی کی 40یوم والی قسم بہترین پیداوار دیتی ہے‘ جہاں پر یہ مولی 40روز میں تیار ہوجاتی ہے

وہیں یہ کھانے میں خستہ ہونے کے علاوہ کڑواہٹ میں بھی کم ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک ایکڑ رقبہ پر مولی کی کاشت کے

لئے 3کلوگرام بیج کافی ہوتاہے۔ انہوں نے کہا کہ مزیدمعلومات کے لئے محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف

یا ماہرین زراعت سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں