مولانا فضل الرحمن

مولانا فضل الرحمن کی باگسر سیکٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت

اسلام آباد (عکس آن لائن)جمعیت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بگسر سیکٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کے جوانوں نے ہمیشہ وطن عزیز کی خاطر اپنی جانے قربان کی ہے۔

اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمان نے بگسر سیکڑ میں شہید ہونے والے جوانوں کے اہلخانہ سے اظہار افسوس کیا ۔مولانا فضل الرحمان نے نائیک شاہجان، اور سپاہی حمید کے بلند درجات کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہاکہ پاک فوج کے جوانوں نے ہمیشہ وطن عزیز کی خاطر اپنی جانے قربان کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں