مولانا فضل الرحمن

مولانا فضل الرحمن کا کراچی میں دھماکے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے صدر مولانا فضل الرحمن نے کراچی میں دھماکے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمان نے مقامی قیادت کو فوری دھماکے کی جگہ پہنچ کر امدادی سرگرمیوں مین حصہ لینے کی ہدایت کردی ۔

انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم کے زمہ داران اور کارکان زخمیوں کو خون کے عطیات دے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت سندھ زخمیوں کے بہتر علاج و معالجے کو یقینی بنائے، دھماکے کے شہدا کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، دشمنوں کے ناپاک عزائم کو قانون نافز کرنے والے ادارے اور شہری ملکر ناکام بنائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں