مولانا فضل الرحمن

مولانا فضل الرحمن ، نوازشریف اور آصف زر داری میں ٹیلیفونک رابطہ ، موجودہ صورتحال پر غور

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان کی حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے تین بڑوں مولانا فضل الرحمن، نوازشریف اور آصف زرداری میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں آصف زرداری نے اجلاس کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے فریقین کو لچک دکھانے پر زور دیا ہے۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اختلافی امور کو حل کرنے کا بہترین فورم پی ڈی ایم ہے، ہم پر بھاری ذمہ داری ہے ، ہمیں عوام کو مایوس نہیں کرنا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے پی ڈی ایم کو کامیاب بنانے کے لیے اتفاق رائے سے فیصلے کرنے کی رائے دی، آصف زرداری کا استعفوں سمیت تمام امور پر ایک دوسرے کا موقف کھلے دل سے سْننے پرزور دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے مختلف نظریات کے باوجود پی ڈی ایم اتحاد کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم اتحاد حکمرانوں کے اوچھے ہتھکنڈوں کا مل کر مقابلہ کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں