گوڈی

موسم گرماکی سبزیات کی بہترپیداوار، گوڈی کے ذریعے جڑی بوٹیاں تلف،محکمہ زراعت

قصور(عکس آن لائن) محکمہ زراعت نے سبزیوں کے کاشتکاروں کو کریلے اورموسم گرما کی دیگرسبزیات سبزمرچ‘ گھیاتوری‘ گھیا کدووغیرہ سے جڑی بوٹیوں کی فوری تلفی کی ہدایت کی ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصورمحمدنویدامجد نے’بتایا کہ موسم گرماکی سبزیات کی بہترپیداوار کے حصول کے لئے گوڈی کے ذریعے جڑی بوٹیاں تلف کرنے کے لئے اقدامات کریں ۔

انہوں نے بتایا کہ آخری گوڈی کے وقت پودوں کے ساتھ مٹی چڑھائی جائے اور موسم گرماکی سبزیات کی صحتمند فصل حاصل کرنے کے لئے 8سے 10دن کے وقفہ سے آبپاشی کو بھی یقینی بنایاجائے ۔

انہوں نے کاشتکاروں کے ساتھ ساتھ عوام الناس کو بھی سفارش کی ہے کہ وہ گھریلو پیمانے پر کچن گارڈننگ پروگرام کے تحت زیادہ سے زیادہ سبزیاں اگانے کے لئے اقدامات کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں