وزیراعظم

موسمیاتی تبدیلی صرف ایک سمت کی پیروی نہیں کرتی، کسی بھی ملک میں تباہی لاسکتی ہے، وزیراعظم

لندن (نمائندہ عکس ) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی صرف ایک سمت کی پیروی نہیں کرتی، بلکہ کسی بھی ملک میں تباہی لاسکتی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم شہبازشریف نے جاپان میں آنے والے طوفان اور اس کے نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری ہمدردیاں جاپان کے عوام کے ساتھ ہیں، جنہیں سمندری طوفان نان موڈل کی تباہ کاریوں کاسامناہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی صرف ایک سمت کی پیروی نہیں کرتی، بلکہ موسمیاتی تبدیلی کسی بھی ملک میں تباہی لاسکتی ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے عالمی برادری سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو موسمیاتی تبدیلیوں کے عذاب کی ہولناکیوں سے بیدارہونےکی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں ہونے والی حالیہ بارشوں اور سیلاب سے لاکھوں گھروں کو تباہ، کروڑوں عوام کو متاثر اور لاکھوں جانوروں کو موت کے منہ میں دھکیل دیا ہے۔ پاکستان میں ہونے والی تباہی کو بھی موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا شاخسانہ گردانا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں