مودی حکومت

مودی حکومت کی ناقص پالیسیاں، بھارتی فوج میں خودکشی کا رجحان بڑھنے لگا

سری نگر (عکس آن لائن ) مودی حکومت کی ناقص پالیسیوں سے تنگ بھارتی فوجی اپنی ہی جانیں لینے لگے، بھارتی فوج میں خودکشی کے رجحان میں اضافہ ہورہا ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج میں خودکشی کے بڑھتے رجحان پر بھارتی اور بین الاقوامی میڈیا نے تشویش کا اظہار کیا ہے ، مقبوضہ وادی میں نہتے کشمیریوں پر بےجا ظلم و ستم کرنے والے بھارتی فوجی خود ہی نفسیاتی امراض کا شکار ہوگئے ۔ رپورٹ کے مطابق جموں و کشمیر میں مودی سرکار کے مظالم سے ہندوستانی فوجی بھی نالاں ہیں، مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجیوں کی خودکشی کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2007 سے اب تک مقبوضہ وادی میں 586 سے زائد بھارتی فوجی خودکشی کر چکے ہیں، 16نومبر کو ضلع ادھم پور میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوج کے 38 سالہ نائیک ہریش چندر سنگھ کا تعلق 31 راشٹریا رائفل سے تھا ، سروس نائیک ہریش چندر سنگھ نے اپنے کیمپ میں خود کو گولی ماری کر خودکشی کر لی تھی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق 15 نومبر 2023 کو حیدرآباد میں بھارتی فوجی راجندرا سنگھ نے خود کو گولی مار لی۔ الجزیرہ کے مطابق بھارتی حکومت کی نااہلی اور ناقص پالیسیوں کی بدولت بھارتی سیکیورٹی فورسز میں ذہنی تنا اور ڈپریشن بڑھ گیا جو بعد میں خودکشی کا سبب بننے لگا۔

رپورٹ کے مطابق اس وقت مقبوضہ کشمیر میں موجود ہندوستانی سکیورٹی فورسز کے نصف سے زائد اہلکار شدید تنا کا شکار ہیں، کیا مودی حکومت کشمیریوں پر ظلم و ستم سے کچھ حاصل کرپائے گی یا اپنے ہی فوجیوں کو نفسیاتی مسائل کی طرف مزید دھکیلے گی؟

اپنا تبصرہ بھیجیں