تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن

منڈی بہاوالدین،ڈی ایس پی ٹریفک کا تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن،بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر چالان

منڈی بہاوالدین(نمائندہ عکس آن لائن) ڈی ایس پی ٹریفک چوہدری طارق شفیع تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن کے

دوران بدون کاغذات اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کے چالان کئی گاڑیوں کو تھانہ میں بند کر دیا۔

ڈی ایس پی ٹریفک پولیس برانچ چوہدری طارق شفیع نے ٹریفک پولیس کی بھاری نفری جس میں سب انسپکٹر مجاہد عباس ،

اے ایس آئی مبشر ، اے ایس آئی راجہ ناصر ‘ ایچ سی پرویز ‘اور میونسپل کمیٹی کے عملہ اور ٹریکٹر ٹرالی کے ہمراہ

کالج چوک سے لیکر صدر بازار چوک تک تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن ٹریفک کی خلاف ورزی بغیر کاغذات بغیر لائسنس کار

اورمو ٹرسائیکل چلانے پر بھاری جرمانے کئے اور کئی گاڑیوں کو تھانہ میں بند کروادیا انہوں نے اس موقع پر کہا کہ

تجاوزات مافیاز نے تجاوزات کرکے سڑکوں چوکوں چوراہوں کو بند کررکھا ہے جس سے ٹریفک کی روانی میں شدید دشواری

پیش آرہی ہے اور ٹریفک کا گزرنا بھی مشکل ہوچکا ہے اس لئے ہم نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مہر ناصر سیال کے حکم پر

تجاوزات اور گاڑیوں کی بغیر کاغذات اور لائسنس چلانے پر بھاری جرمانے کئے اور گاڑیوں کو بند بھی کروادیا .

انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں