ڈکیتی

منڈی بہاالدین میں ڈکیتی کی بڑی وارادت، ڈاکو لاکھوں روپے کر فرار،مزاحمت پر ایک گارڈ جاں بحق

منڈی بہا الدین(عکس آن لائن ) منڈی بہاو الدین میں مسلح ڈاکو نجی بینک کے باہر سے کم وبیش نوے لاکھ روپے کی رقم لے کر فرار ہوگئے ہیں، مزاحمت پر ایک گارڈ زندگی کی بازی ہار گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ منڈی بہا الدین کی غلہ منڈی میں پیش آیا، جہاں نجی بینک سے کیش مرالہ برانچ منتقل کی جارہی تھی کہ اسی دوران دو مسلح ڈاکوں نے اندھا دھند فائرنگ کردی،بینک میں موجود گارڈز کی جانب سے بھی مزاحمت کی گئی،

اس دوران ڈاکوں کی فائرنگ سے ایک گارڈ جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ ڈی پی او منڈی بہاالدین کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد مسلح ڈاکو نوے لاکھ کی کرنسی لوٹ کر فرار ہوگئے، ملزمان کی گرفتاری کےلئے علاقے کی مکمل ناکہ بندی کردی گئی ہے اور سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں