منچھر جھیل

منچھر جھیل میں سیلابی صورتحال سنگین، زیرو پوائنٹ پر شگاف سے 500 دیہات زیر آب

سیہون (نمائندہ عکس) منچھر جھیل میں سیلابی صورتحال انتہائی سنگین ہو گئی، پانی کے دبا سے زیرو پوائنٹ پر 50 فٹ چوڑا شگاف پڑگیا، 5 سو دیہات زیر آب آگئے ہیں، وزیراعلی سندھ کی آبائی یونین کونسل واہڑ میں بھی پانی داخل ہونے سے ایک لاکھ 60 ہزار آبادی متاثر ہو چکی ہے۔

جھیل میں دو کٹ لگانے کے باوجود پانی کی سطح کم نہ ہوئی، سیہون ائیر پورٹ کا رن وے بھی ڈوب گیا، لاڑکانہ حیدرآباد انڈس ہائی وے پر پانی ہی پانی موجود ہے، موٹروے پولیس نے ٹریفک کا داخلہ روک دیا۔ دوسری جانب دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر اونچے درجے کے سیلاب کی صورتحال ہے، پانی کی آمد 6 لاکھ 8 ہزار 476 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اخراج 5 لاکھ 85 ہزار 678 کیوسک ریکارڈ ہوا ہے، سیلابی ریلا جامشورو میں داخل ہونے سے کئی دیہات زیر آب آ گئے ہیں، سیلاب مٹیاری اور سجاول کے کچے کے علاقوں کو بھی متاثر کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں