اداکارہ منال خان

منال خان نے آن لائن کوکنگ کلاسز شروع کر دیں

اسلام آباد (عکس آن لائن) اداکارہ منال خان نے آن لائن کوکنگ کلاسز شروع کر دیں۔انہوں نے کہا کہ بہت ساری لڑکیاں انہیں فالو کر رہی ہیں۔انہوں نے تصویر شیئر کی جس میں وہ برگر تیار کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کھائیں، پیئیں اور قوت مدافعت بڑھائیں، کچن میں اٹھتی خوشبو اس بات کی عکاس ہوتی ہے کہ گھر کی لڑکیاں کتنی سلیقہ شعار ہیں اور ان کے ہاتھ میں کتنی لذت ہے۔انہوں نے کہا کہ بچپن سے کھانا پکانے میں دلچسپی رہی ہے اور وہ یہی چاہتی ہوں کہ ہرلڑکی خود کھانا پکائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں