شہر یار آفریدی

ملک کے نوجوانوں اپنی اہمیت کو پہچان کر مقصد کو آگے بڑھائیں قوم کامستقبل نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے ،چیئر مین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی

کوئٹہ(عکس آن لائن) کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں فرقہ واریت بڑھانے کیلئے سوشل میڈیا کا سہارا لے رہا ہے عوام بلاتحقیق کے پھیلانے والی خبروں توجہ نہ دیں نوجوانوں ترقی کاپختہ عزم کرلیں ۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ میں بیوٹمز میں پیغام پاکستان کے تحت قومی ہم آہنگی کے موضوع پر ہونے والے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری دھنیش کمار، وائر چانسلر بیوٹمز احمدفاروق بازئی ، ڈاکٹر معصوم یاسین زئی سمیت دیگر بھی موجودتھے۔

شہر یار آفریدی نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اہنے سے دس گناہ بڑے دشمن کا مقابلہ کیاہے اور اب بھارت پاکستان میں فرقہ واریت کو تقویت دینے کیلئے سوشل میڈیا کا سہارا لے رہا ہے ۔انہون نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم مودی نے اپنی تقریر میں اعتراف کیا کہ جس کے پاس بہتر ڈیٹا ہوتاہے وہی ترقی کی منازل طے کرتاہے بھارت کسی بھی میدان میں پاکستان کا مقابلہ نہیں کرسکتا حتیٰ کہ انکی فلمیں بھی پاکستانی گلوکاروں کے بغیر ادھوری ہیں

انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی دنیا کے سامنے ہے آج انٹر پول کو فیشل ریکگنائزیش کا ڈیٹا پاکستان فراہم کررہا ہے ملک کے نوجوانوں اپنی اہمیت کو پہچان کر مقصد کو آگے بڑھائیں قوم کامستقبل نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے انہوں نے کہا کہ افسوس کہ آج دنیا میں مسلمانوں کے کلچر کو چیلنج کیا جارہا ہے نوجوانوں اپنے جذبے اور سچی لگن سے ان چیلنجوں کا مقابلہ کریں

ان کا کہنا تھا کہ قومی ہم آہنگی کی سب سے بہترین مثال اسلام نے چودہ دو سال پہلے قائم کی تھی تمام مقدس کتابیں انسانیت کے احترام کا درس دیتی ہیں اور ملک میں قومی یکجہتی اور ہم آہنگی بھی احترام انسانیت سے ممکن ہے پاکستان کے نوجوانوں میں وہ جذبہ موجود ہے جسکی بدولت تمام چیلنجوں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں