اسد عمر

ملک میں کورونا وائرس کے بڑھنے کے واضح اشارے ملے ہیں،اسد عمر

اسلام آباد (عکس آن لائن ) وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے چیئرمین اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے بڑھنے کے واضح اشارے ملے ہیں اور گزشتہ روز ملک میں 2.37 فیصد کیسز مثبت آئے جو 50 دن میں سب سے زیادہ مثبت شرح ہے،

ایس او پیز پر عمل کریں بصورت دیگر ہمیں پابندیاں عائد کرنا پڑ سکتی ہیں۔اپنے ایک بیان میں اسد عمر نے کہا کہ گزشتہ روز ملک میں کووڈ کیسز کی مثبت شرح 2.37 فیصد تھی جو 50 دن سے زائد کے عرصے میں سب سے زیادہ مثبت شرح ہے اور آخری مرتبہ 23 اگست کو یہ شرح دیکھی گئی تھی۔

انہو ںنے کہا کہ رواں ہفتے کے ابتدائی 4 روز میں کورونا وائرس کی اوسطاً اموات یومیہ 11 رہی جو 10 اگست کے ہفتے کے بعد سے سب سے زیادہ ہے کورونا کے بڑھنے کے واضح اشارے ہیں، مظفرآباد میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز بہت زیادہ ہیں جبکہ کراچی میں بھی یہ تعداد زیادہ ہے، اس کے علاوہ لاہور اور اسلام آباد میں یہ بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے موجودہ صورتحال کے تناظر میں کہا کہ ہم سب کے لیے یہ وقت ہے کہ کورونا ایس او پیز کو سنجیدگی سے لیں، بصورت دیگر بدقسمتی سے ہمیں پابندیوں عائد کرنا پڑ سکتی ہیں جس کے لوگوں کی زندگیوں پر منفی اثرات ہوتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں