دالوں

ملک میں دالوں کی قیمتوں میں مجموعی طور پر کمی کا رجحان ریکارڈ

لاہور( عکس آن لائن)ملک میں دالوں کی قیمتوں میں جولائی کے دوران مجموعی طور پرکمی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا۔اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2023میں دال مسورکی اوسط قیمت274.80 روپے ریکارڈ کی گئی جوجون کے مقابلے میں 0.93فیصد کم ہے،جون میں دال مسور کی اوسط قیمت 277.38روپے فی کلوگرام ریکارڈ کی گئی تھی۔

اسی طرح جولائی میں دال مونگ کی فی کلوگرام اوسط قیمت 263.26 روپے ریکارڈ کی گئی جو جون کے مقابلے میں 2.41فیصد کم ہے،جون میں دال مونگ کی فی کلوگرام اوسط قیمت 269.75روپے ریکارڈ کی گئی۔اعدادوشمار کے مطابق جولائی کے دوران دال ماش کی فی کلوگرام اوسط قیمت 468.25روپے ریکارڈ کی گئی جوجون کے مقابلے میں 3.15فیصد زیادہ ہے۔

جون میں دال ماش کی فی کلوگرام اوسط قیمت 453.95روپے ریکارڈ کی گئی۔اسی طرح جولائی میں دال چناکی فی کلوگرام اوسط قیمت 240.48 روپے ریکارڈ کی گئی جو جون کے مقابلے میں 1.43فیصد کم ہے۔ جون میں دال چنا کی فی کلوگرام کی اوسط قیمت 243.96روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں