فٹ وئیرزکی برآمدات

ملک سے فٹ وئیرزکی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 16.57 فیصد اضافہ

اسلام آباد (عکس آن لائن) ملک سے فٹ وئیرزکی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 16.57 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2019ء سے فروری 2020ء تک کی مدت میں جوتوں کی برآمدات سے ملک کو93.619 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا، یہ شرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 16.57 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ میں جوتوں کی برآمدات سے ملک کو80.311 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

اس عرصہ میں لیدرشوزکی برآمدات میں اضافہ کی شرح 12.67 فیصد ریکارڈکی گئی، جولائی 2019ء سے فروری 2020ء تک کی مدت میں لیدرشوزکی برآمدات سے ملک کو80.159 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں لیدرشوزکی برآمدات سے ملک کو71.142 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

اسی طرح جاری مالی سال میں کینوس شوزکی برآمدات سے ملک کوتین لاکھ 37 ہزارڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا، گزشتہ مالی سال کے 8 ماہ میں کینوس شوزکی برآمدات سے ملک کو78 ہزارڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا، کینوش شوزکی برآمدات میں اضافہ کی شرح 332.05 فیصد رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں