کورونا کے مریضوں کی تعداد

ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1252 ہو گئی

اسلام آباد (عکس آن لائن ) ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1252 تک پہنچ گئی ، حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1252ہوگئی ہے۔

سندھ میں کورونا کے 440، پنجاب میں 414، بلوچستان میں 131 ، خیبر پختونخوا میں 147 ، گلگت بلتستان میں 91، اسلام آباد میں 27 اور آزاد کشمیر سے 2 مریض ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کا کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا۔ ملک بھر میں اس مرض سے زندگی کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 9 ہے۔ سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں ایک ایک جب کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا 3،3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں