کورونا وائرس

ملک بھر میں کورونا وائرس کے85کیس رپورٹ،11 کی حالت تشویشناک

اسلام آباد(عکس آن لائن )ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے85کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 11 کی حالت تشویش ناک ہے۔بدھ کوقومی ادارہ صحت(این آئی ایچ)کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران5ہزار 286کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 85 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے باعث کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح1.61فیصد رہی اور اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 11 کی حالت تشویشناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں