مستحق افراد

ملک بھر میں جاری لاک ڈاﺅن کے دوران مستحق افراد تک راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے،پروفیسر اقبال

شورکوٹ (نمائندہ عکس آن لائن) ملک بھر میں جاری کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاﺅن کے دوران مستحق افراد تک راشن پہنچانے کے لیے شہر بھر میں عوامی وسماجی حلقے کوشاں اسی سلسلہ میں الخدمت فاﺅنڈ یشن کے زیراہتما م شورکوٹ میں مستحق افرادمیں راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری جس میں الخدمت فاﺅنڈیشن کے رضاکار غر یب ،نادار اور ضرورت مندافراد کے گھروں تک راشن پہنچانے میں مصروف ہیں

اس موقع پرصدر الخدمت فاﺅنڈیشن شورکوٹ پروفیسر اقبال کا کہنا تھا کہ شہر اور مضافات میں پانچ سوضرورت مندافراد میں راشن تقسیم کیا جا چکا ہے جبکہ الخدمت فاﺅنڈیشن مختلف علاقوں کے دوہزار افراد میں راشن تقسیم کر ے گی انہوںنے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں مسلمان کمیونٹی کے ساتھ ساتھ مسیحی برادری کو فراموش نہیں کریں گے جلد ہی شورکوٹ میں موجود مسیحی برادری کے غریب ،غربا اور نادر افراد میں بھی راشن تقسیم کیا جائے گاتاکہ مشکل کی اس گھڑی میں تمام پاکستانیوں کا یکجان ہونے کا ثبوت دیا جا سکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں