امتحانات

ملتوی ہونے والے امتحانات 31 مئی کے بعد تعلیمی نظام بحال ہونے پر منعقد ہوں گے

سرگودھا(عکس آن لائن)کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال میں تعلیمی اداروں کے ملتوی ہونے والے امتحانات 31 مئی کے بعد تعلیمی نظام بحال ہونے پر منعقد ہوں گے۔ذرائع کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال حال پر پہلے مختصر اور پھر تعلیمی اداروں میں 31 مئی تک تعطیلات کر دی گئیں جن کے ختم ہونے پر تعلیمی ادارے کھلتے ہی تعلیمی بورڈز کے ملتوی امتحانات شروع کر دیئے جائیں گے جن میں 9ویں جماعت کے باقی ماندہ 6 پیپر 2 جون،10th کے پریکٹیکل 12 جون اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 22 جون سے شروع ہونے متوقع ہیں۔تاہم اس کے لئے تعلیمی بورڈز اپنے اپنے باقاعدہ شیڈول و ڈیٹ شیٹس جاری کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں