سٹیٹ بینک

ملائیشیا میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں2.36 فیصد اضافہ ہوا، سٹیٹ بینک

اسلام آباد (عکس آن لائن) حکومت کی جانب سے ترسیلات زر کی حوصلہ افزائی اور قانونی ذرائع سے ترسیلات زر کے لئے ترغیبات کے نتیجہ میں جاری مالی سال کے دوران ملائیشیا میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 2.36 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2019تا فروری2020ء ملائیشیاء میں مقیم پاکستانیوں نے1.041 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا۔ یہ شرح گزشتہ مال یسال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 2.36 فیصد زیادہ ہے ۔

گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ میں ملائیشیا میں مقیم پاکستانیوں نے1.017 ارب ڈالر کی زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔ فروری 2020ء میں ملائیشیا میں مقیم پاکستانیوں نے 118.85 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا۔ یہ شرح گزشتہ سال فروی کے مقابلہ میں 8.28 فیصد زیادہ ہے ۔ فروری 2019ء میں ملائیشیا میں مقیم پاکستانیوں نے 109.85 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک بھجوایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں