مراد علی شاہ

مقبوضہ کشمیر کے عوام کو انکی لازوال جدوجہد پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،مراد علی شاہ

کراچی(عکس آن لائن)سابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے یوم سیاہ کشمیر پر اپنے ایک پیغام میں کشمیری شہدا کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری ہر سال ستائیس اکتوبر کے دن کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں۔

مراد علی شاہ، سابق وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو انکی لازوال جدوجہد پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں مقبوضہ کشمیر میں 76 سال سے غیر قانونی قبضہ اور عوام کے بنیادی حقوق غصب کئے گئے ہیں بھارتی مظالم دنیا کے سامنے ہیں مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر جنوبی ایشیا میں امن کا قیام ممکن نہیں ہے

بھارتی مظالم کی غضبناک ریاستی دہشتگردی کے باوجود کشمیری عوام پرعزم ہیں آج کا دن پاکستانی عوام کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضہ کی مذمت اور کشمیری عوام کے لیے حمایت کے طور پر منا رہے ہیں سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق کشمیر تنازعہ کو پرامن طریقہ سے حل کیا جائے سید مراد علی شاہ نے کہا کہ شہید زوالفقار علی بھٹو نے کشمیر کے لیے ہزار سال تک جنگ لڑنے کا اعلان کیا تھا انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کے ادارے کشمیریوں پر ظلم و بربریت اور انہیں آزادی سے جینے کا حق دلانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں