پاکستانی روپے

مقامی کرنسی مارکیٹوں میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی

کراچی(عکس آن لائن) مقامی کرنسی مارکیٹوں میں پیر کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی اور انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 10پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 30پیسے کی کمی ہوئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کی کمی سے157.15روپے سے گھٹ کر157.05روپے اور قیمت فروخت157.25روپے سے گھٹ کر157.15روپے ہوگئی .

جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید30پیسے کی کمی سے157.30روپے سے گھٹ کر 157روپے اور قیمت فروخت20پیسے کی کمی سے157.50روپے سے گھٹ کر 157.30روپے ہوگئی ۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید ایک روپے کی کمی سے186.50روپے سے گھٹ کر 185.50روپے اور قیمت فروخت188روپے سے گھٹ کر187روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید216.50روپے سے گھٹ کر 216روپے ہوگئی اور قیمت فروخت 218روپے مستحکم رہی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں