فیصل سبزواری

مقامی حکومتوں کو اختیار دینے سے متعلق آئینی ترمیم پر دیگر جماعتوں کو راضی کریں گے، فیصل سبزواری

اسلام آباد(عکس آن لائن )متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم پاکستان) کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ مقامی حکومتوں کو اختیار دینے سے متعلق آئینی ترمیم پر دیگر جماعتوں کو راضی کریں گے۔

ایک انٹرویومیں فیصل سبزواری نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے آئینی ترمیم پر بات ضرور کریں گے، ہم نےآئینی ترمیم کاپروسس شروع کردیاہے اس کیلئے تمام پارٹیزسے بات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مقامی حکومتوں کو اختیار دینے سے ملک کو فائدہ ہوگا نقصان نہیں، ہم تمام سیاسی جماعتوں کو آئینی ترمیم پر راضی کریں گے، کابینہ میں وزارت برائے وزارت ایم کیو ایم نہیں لے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں