وسیم خان

معیاری کھلاڑیوں کے بڑے پول میں سے 20 کھلاڑیوں کا انتخاب کرنا ہمیشہ مشکل مرحلہ ہوتا ہے، وسیم خان

اسلام آباد (عکس آن لائن)چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے کہا ہے کہ معیاری کھلاڑیوں کے بڑے پول میں سے 20 کھلاڑیوں کا انتخاب کرنا ہمیشہ ایک مشکل مرحلہ ہوتا ہے، وہ اس موقع پر احسن انداز سے اپنی ذمہ داریاں نبھانے پر پینل کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس فہرست میں 8 نئے کھلاڑیوں کوکنٹریکٹ دیا گیا اور 9 سے واپس لیا گیا ہے تاہم ان 9 کھلاڑیوں کے لیے دروازے کھلے ہیں اور یہ سلیکٹرز کے پلانز کا حصہ ہیں۔

وسیم خان نے کہا کہ ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کے لیے اس سال ایمرجنگ کٹیگری میں شاہنواز دھانی، عمران بٹ اور عثمان قادر کو شامل کیا گیا ہے۔چیف ایگزیکٹو پی سی بی نے کہا کہ ملک کی نمائندگی کرنے والے تمام کھلاڑیوں کو اب یکساں میچ فیس ملے گی، چاہے وہ کسی بھی طرز کی کرکٹ کھیل رہا ہو یا اس کیپاس سینٹرل کنٹریکٹ ہے یا نہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم نے معاشی طور پرایک چیلنجنگ سال کے باوجود سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کی آمدن میں اضافہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں