علی ظفر

معیاری کام پر یقین ہے اس لئے سکرین پر کم نظر آتا ہوں‘ علی ظفر

لاہور (عکس آن لائن) معروف اداکار و گلوکار علی ظفر نے کہا ہے کہ لوگوں کی امیدوں کے مطابق کام کرنا چاہتا ہوں اس لئے سکرین پر کم کم نظر آتا ہوں‘ پاک بھارت تنازعات حل ہوجائیں تو دونوں ممالک کی فلمی صنعت کو بہت فائدہ پہنچے گا۔

ایک انٹرویو میں علی ظفر نے کہا کہ وہ جلدی جلدی کوئی کام کرنے پر یقین نہیں رکھتے۔ علی ظفر نے بتایا کہ جب میں بالی ووڈ میں کام کرتا تھا تب بھی سال میں ایک فلم کرتا تھا کیوں کہ میں اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنے میوزک پر بھی فوکس رکھتا ہوں۔ علی ظفر نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ عوام کے سامنے جب بھی کوئی کام پیش کروں تو اس کا معیار ایسا ہوں جس کی لوگ مجھ سے امید رکھتے ہیں۔

علی ظفر نے بتایا کہ وہ اس وقت فلم طیفا ان ٹربل کے سیکوئل کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جبکہ اس کے ساتھ مزید دو فلموں میں بھی کام کررہا ہوں۔فلم میں دوبارہ مایا علی کو کاسٹ کرنے کے حوالے سے علی ظفر نے کہا کہ سیکوئل کی ہیروئن کا نام وہ ابھی نہیں بتائیں گے یہ سرپرائز ہے۔پاک بھارت تنازعہ پر علی ظفر نے کہا کہ اصل مسئلہ کشمیر کا ہے اگر ایک بار یہ مسئلہ حل ہوجائے تو کئی راہیں ہموار ہوجائیں گی اور دونوں ممالک کی فلمی صنعت کو بہت فائدہ پہنچے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں