سپرد خاک

معروف فوک گلوکار عارف لوہار کی اہلیہ انتقال کر گئیں، مقامی قبرستان میں سپرد خاک

کراچی (عکس آن لائن)پاکستان کے نامور فوک گلوکار عارف لوہار کی اہلیہ لاہور میں انتقال کر گئیں۔تفصیلات کے مطابق عارف لوہار کی اہلیہ کو بخار ہوا تھا جس کے بعد انہیں نجی اسپتال میں داخل کروایا گیا، حالت زیادہ خراب ہونے پر انہیں گزشتہ روز وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

عارف لوہار کی اہلیہ کی نماز جنازہ میں قریبی عزیز و اقارب اور اہل علاقہ نے شرکت کی جس کے بعد انہیں شاہ فرید قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔دوسری جانب نجی ہسپتال انتظامیہ کے مطابق عارف لوہار کی اہلیہ رضیہ عارف کو 2 گھنٹے قبل ہسپتال لایا گیا تھا، وہ کرونا وائرس کی علامات میں مبتلا تھیں، ان کا کرونا ٹیسٹ کیا جا رہا تھا تاہم ٹیسٹ کرنے سے پہلے ہی ان کا انتقال ہو گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں