مشعال ملک

معاون خصوصی مشعال ملک کا عظیم کشمیری رہنما سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش

اسلام آباد( رپورٹنگ آن لائن) حریت رہنما یٰسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے عظیم کشمیری رہنما سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

معاون خصوصی مشعال ملک نے تحریک آزادی کشمیر کے ممتاز رہنما سید علی گیلانی کی دوسری برسی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ان کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے، ہمارے حوصلے بلند ہیں۔

حریت رہنما یٰسین ملک کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ مظالم کے باوجود بھارت کشمیر کی تحریک آزادی کو دبا نہیں سکا۔واضح رہے کہ مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر میں الحاق پاکستان کے حامی اور ممتاز کشمیری رہنما سید علی شاہ گیلانی کو دنیا سے رخصت ہوئے 2 سال گزر گئے۔

ان کا یوم شہادت آج لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے، اس موقع پر مقبوضہ وادی میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں