معاشی بحالی

معاشی بحالی کیلیے حکومتی کوششوں کے ثمرات آنا شروع

اسلام آباد(عکس آن لائن) معاشی بحالی کیلیے حکومتی کوششوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے۔پاکستان معاشی بحالی کے سفر پر گامزن ہے، ملکوں کی ترقی کا دارومدار ان کی مضبوط معیشت پر ہوتا ہے، عسکری قیادت اور دیگر حکومتی اداروں کی انتھک کوششوں اور محنت کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں۔

ستمبر 2023ءمیں پاکستان کی برآمدات 1.15 فیصد اضافے سے2.40 بلین ڈالر تک پہنچ چکی ہیں جبکہ پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کی شرح نمو میں 42 فیصد کا ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔مالی سال 2024ءکے لیے شرح نمو 3.5فیصد تک بہتر ہوگئی ہے جبکہ سال 2023ءکے لیے یہ شرح 0.3تھی۔

اگست 2023ءتک پاور جنریشن میں 14 فیصد، ڈیزل سیل میں 11فیصد اور پٹرول سیل میں 8فیصد سے زائد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔سیمنٹ سیل میں جولائی سے اگست کے دوران 45 فیصد، یوریا سیل میں 49 فیصد اور آٹو سیلز میں 18فیصد اضافہ ہوا ہے۔پاکستان میں کاٹن کی پیداوار 72 فیصد بڑھی اور گندم کی پیداوار 28 ملین ٹن تک پہنچ چکی ہے جبکہ چاول کی پیداوار 9 ملین ٹن پہنچنے کے امکانات ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں