فردوس عاشق اعوان

معاشی اعشاریوں میں بہتری مستحکم ہوتی ملکی معیشت کی نوید ہے، فردوس عاشق اعوان

لاہور(عکس آن لائن ) پنجاب حکومت کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کورونا کی مشکلات کے باوجود معاشی اعشاریوں میں بہتری وزیراعظم عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں اور مستحکم ہوتی ملکی معیشت کی نوید ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر بیان جاری کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کورونا کی مشکلات کے باوجود معاشی اعشاریوں میں بہتری وزیراعظم عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں اور مستحکم ہوتی ملکی معیشت کی نوید ہے۔

اپوزیشن خصوصا کرپٹ پی ڈی ایم ٹولے کی جانب سے حصول اقتدار کیلئے اوچھے ہتھکنڈے اور بے جاالزامات بے وقت کی راگنی اور ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کے مترادف ہے۔ایک اور پیغام میں ان کا کہنا تھا کہملکی تاریخ میں پہلی بار مالی سال میں 4ہزار ارب سے زائد کے محصولات جمع کرکے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف حکومت نے ایک نئی تاریخ رقم کی۔ریکارڈ محصولات کا جمع ہونا حکومتی معاشی پالیسیوں کی درست سمت اور وزیراعظم عمران خان پر قوم کے مضبوط اعتماد کا عکاس ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں