بشریٰ انصاری

معاشرے میں ابتری کی بنیادی وجہ عدم برداشت اور مساوات کا نہ ہونا ہے ‘ بشریٰ انصاری

لاہور(عکس آن لائن )سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ معاشرے میں ابتری کی صورتحال کی بنیادی وجہ عدم برداشت اور مساوات کا نہ ہونا ہے ، ان مسائل کو حل کر کے ہم مہذب معاشروں کی صف میں شامل ہو سکتے ہیں۔ ایک انٹر ویو میںگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری زندگی کا فلسفہ ہے کہ آپ کو جتنی محبتیں ملیں آپ انہیں تقسیم کریں جس سے نہ صرف آپ کو دوگنا محبتیں ملتی ہیں بلکہ نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے ۔

میرے دوستوں کا ایک بڑا حلقہ موجود ہے جس کی بنیادی وجہ یہی ہے کہ ہم سب ایک دوسرے سے انتہائی محبت ، خلاق اور ادب سے پیش آتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں برداشت کو پروان چڑھانے کے لئے ہمیں دلیل سے بات اور ایک دوسرے کی رائے کا احترام کرنا چاہیے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں