عوام سے اپیل

مطمئن رہیں اور گھروں میں رہنا جاری رکھیں، ترک صدر کی عوام سے اپیل

انقرہ (عکس آن لائن ) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ گھروں میں رہنا جاری رکھیں۔صدر ایردوان نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ “مطمن رہیں، حکومت اپنے تمام اداروں کے ساتھ تن دہی سے اپنے فرائض ادا کر رہی ہے۔

ہم دن رات کا فرق کئے بغیر ملت کی خدمت میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ انشا اللہ ہم باہم مل کر اس مشکل دور پر قابو پا لیں گے۔ ضروری صرف اتنا ہے کہ جو ہدایات کی جا رہیں ہیں اور جو تدابیر بتائی جا رہی ہیں ان پر عمل کریں اور گھر میں رہنا جاری رکھیں۔ خواہ صحت سے متعلقہ ہوں خواہ اس کے علاوہ تمام تر مصنوعات ہمارے پاس موجود ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں