گندے پانی

مصطفی آباد:نیواں تھہ دفتوہ روڈ،پکی حویلی گندے پانی کی نکاسی کا حکم

مصطفی آباد/للیانی(نمائندہ عکس آن لائن) نیواں تھہ دفتوہ روڈ،پکی حویلی گندے پانی کی نکاسی کا حکم، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی مصطفی آباد نے خبروں پر ایکشن لیتے ہوئے فوری نکاسی کے احکامات جاری کئے، ایم او شہر یار نے اپنے نگرانی میں گندے پانی کی نکاسی کو ممکن بنایا، اہل علاقہ کی طرف سے پریس کلب مصطفی آباد اور میونسپل کمیٹی کے افسران کا شکریہ،

تفصیلات کے مطابق نیواں تھہ دفتوہ روڈ اور پکی حویلی میں گندے پانی کی نکاسی نہ ہونے پر پریس کلب مصطفی آباد کی طرف سے اخبارات میں خبریں شائع کی اور پریس کلب مصطفی آباد کے وفد نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی مصطفی آباد شاہین حیات سے ملاقات کرکے عوامی مسائل سے آگاہ کیا جس پر چیف آفیسر نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ مقامات میں فوری طور پر گندے پانی کی نکاسی اور صفائی کے احکامات جاری کئے، جس پر ایم او آئی شہر یار خاں نے فوری طور پر نیواں تھہ دفتوہ روڈ اور پکی حویلی سے نالوں کی صفائی کرکے گندے پانی کی نکاسی کو ممکن بنایا، اہل علاقہ کی طرف سے پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) اور میونسپل کمیٹی کا شکریہ ادا کیا جس کی وجہ سے جوہڑ کا نقشہ پیش کرنے والا علاقہ گندے پانی سے صاف ہو گیا ۔

چیف آفیسر میونسپل کمیٹی مصطفی آباد شاہین حیات نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا معاشرے کی آنکھ ہے، پریس کلب مصطفی آباد علاقائی مسائل کے حل کےلئے احسن اقدامات کر رہا ہے، میڈیا کی رہنمائی ہمارے لئے مشعل راہ ہے، شہر کو صاف رکھنے کےلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں