مشروم کی کاشت

مشروم کی کاشت کو وسعت دیکر زیادہ سے زیادہ منافع حاصل کیاجاسکتاہے، محکمہ زراعت

قصور (عکس آن لائن)مشروم کی صحت اور منافع کےلئے جادوئی فصل کو موجودہ زرعی نظام میں غیرروایتی فصلوں اور دیگر غذائی اجناس کے ساتھ شامل کیاجاسکتاہے جو غذائیت کے لحاظ سے بھی شانداراثررکھتی ہے مگر پاکستان میں اس کی کاشت کی جانب توجہ نہیں دی جاتی لہذا مشروم کی کاشت کو وسعت دیکر زیادہ سے زیادہ منافع حاصل کیاجاسکتاہے۔

محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایا کہ امریکہ، جاپان، جرمنی، تائیوان اور بعض دیگرممالک میں مشروم کمرشل بنیادوں پر کاشت کی جاتی ہے جبکہ پاکستان، ہندوستان، تائیوان، تھائی لینڈ اور چین بھی اس کی برآمد سے غیرملکی زرمبادلہ حاصل کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بہت سی ڈشزکی تیاری میں بھی کھمبیوں کااستعمال کیاجاتاہے جس کے باعث دنیا بھرمیں اس کی مقبولیت میں اضافہ ہورہاہے

اپنا تبصرہ بھیجیں