چینی وزارت خارجہ

مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کو برقرار رکھنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے، چین

بیجنگ (عکس آن لائن) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بین نے پیر کے روز کہا کہ مشرق وسطیٰ کے خلیجی خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنا خطے کے ممالک اور عوام کے مفاد میں ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ عالمی امن کو برقرار رکھنے،عالمی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے اور توانائی کی مستحکم فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بہت اہم ہے۔

ترجمان نے کہا کہ چین علاقائی ممالک کی جانب سے اتحاد کی مضبوطی اور خود کو بہتر بنانے کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے تاکہ اپنے مستقبل اور تقدیر کو مضبوطی سے اپنے ہاتھ میں رکھا جاسکا۔ علاقائی ممالک کے اچھے دوست کی حیثیت سے چین علاقائی امن اور استحکام کے فروغ میں فعال اور تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔وا ضح رہے کہ ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ وہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت دیگر خلیجی ممالک کے علاوہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ مل کر ایک نیا بحری اتحاد تشکیل دے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں