خورشید شاہ

مسلم لیگ (ن) اس لیے باہر نہیں آرہی، شاید اسے کہا گیا ہو الیکشن نہیں ہوں گے، خورشید شاہ

سکھر( عکس آن لائن)رہنما پاکستان پیپلزپارٹی خورشید شاہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اس لیے باہر نہیں آرہی کہ شاید اسے کہا گیا ہو کہ الیکشن نہیں ہوں گے۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ ملک میں الیکشن نہ ہوئے تو دنیا بھر میں پاکستان کی ساکھ متاثر ہوگی۔رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ نے کہا کہ سینیٹ میں پیش ہونے والی قرار داد پارلیمنٹری نہیں ہے، یہ پارلیمنٹری قرار داد تب ہوتی، جب قومی اسمبلی، صدر اور سینیٹ موجود ہوتی۔

انہوںنے کہاکہ کراچی کو دنیا کا بہترین شہر بناکر دکھائیں گے، کراچی کو بوری بند لاشوں، دہشت گردی اور بھتہ خوری نے تباہ کیا ہے۔سید خورشید شاہ نے کہا کہ کراچی میں ایم کیو ایم کی اب وہ پوزیشن نہیں ہے جو پہلے تھی، کراچی کے عوام نے 8 بار ایم کیو ایم کو موقع دیا مگر وہ کراچی کے لیے کچھ نہ کرسکے۔

انہوںنے کہاکہ میں فخر سے کہتا ہوں کہ کراچی میں جو بہتری آئی ہے، وہ پیپلزپارٹی لائی ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو وہی شمع دوبارہ روشن کرنے کے لیے لاہور گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں